لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اس حکومت نے ملک کو خواتین کے لئے غیر محفوظ بنا دیا ہے ۔ اس حکومت نے خواتین کی حفاظت اور وقار کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ۔
اپنی ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ اُن کا دل نور مقدم اور ملک کی تمام بیٹیوں کے ساتھ ہونے والے ظلم و زیادتی پر غمزدہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی نااہلی کے باعث خواتین اس ملک میں غیر محفوظ ہوگئیں ہیں ۔
This regime has made the country unsafe for women. From rape apology to victim-blaming, this regime has caused irreparable damage to the safety & dignity of women. My heart goes out to the family of Noor Makdum & all daughters of the soil. Allah be with you.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 23, 2021
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز آزاد کشمیر کی انتخابی مہم کے بعد سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن کی بھی مہم چلائیں گی ۔ مریم نواز کل ہفتہ کے روز سیالکوٹ کا دورہ کرینگی ۔
مریم نواز سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں انتخابی جلسہ سے خطاب بھی کرینگی ۔ جلسہ کے بعد مریم نواز سیالکوٹ کے رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقاتیں بھی کرینگی ۔
سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38 کی سیٹ لیگی رکن صوبائی اسمبلی ارمغان سبحانی کے انتقال سے خالی ہوئی تھی ۔