لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سیف الملوک کھوکھر کے بیٹے اور داماد کے درمیان پیسوں کے لین دین پر فائرنگ کا واقعہ ، نواب ٹاؤن پولیس نے سیف الملوک کھوکھر کے بیٹے فیصل کو گرفتار کر لیا ۔
پولیس کے مطابق ، فیصل اور بہنوئی اعظم کے درمیان پیسوں کے لین دین پر فائرنگ ہوئی تھی ۔ فیصل کے خلاف اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
پولیس کے مطابق مقدمہ نجیب جہانگیر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ۔ مقدمہ سیف الملوک کھوکھر کے بیٹے اور دو گن مینوں کے خلاف درج کیا گیا ہے ۔
مقدمے کے متن میں لکھا ہے کہ میرے بھائی اعظم جہانگیر اور فیصل کے درمیان جھگڑا چل رہا تھا ، انسانی کھوئی کے پاس فیصل کے گن مینوں نے گاڑیوں پر فائرنگ کی تو اعظم جہانگیر نے زمین پر لیٹ کر اپنی جان بچائی ۔