وفاقی وزیر علی زیدی کورونا وائرس میں مبتلا، خود کو آئسولیٹ کر لیا

01:54 PM, 23 Jul, 2021

کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی دوبارہ کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں وفاقی وزیر علی زیدی نے لکھا کہ میں دوبارہ سے ٹیسٹ پازیٹو آ گیا ہے۔ میں نے وائرس کی تشخیص کے فوری بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

وفاقی وزیر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا سے بچنے کیلئے ماسک پہنیں اور احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کریں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال دسمبر 2020ء میں بھی علی زیدی عالمی وبا میں مبتلا ہو گئے تھے۔

مزیدخبریں