اداکارہ میرا نے سیاست میں انٹری دیدی، پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ

Actress Meera enters politics, decides to join PTI
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: پاکستانی فلموں کی مشہور اداکارہ میرا نے سیاست میں انٹری دیتے ہوئے حکمران جماعت تحریک انصف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شوبز کی دنیا سے دلبرداشتہ ہو کر سیاست میں قدم رکھ رہی ہوں۔

اس بات کا اعلان انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ میں جلد سیاست میں انٹری دینے جا رہی ہوں، اس حوالے سے میں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ جلد ہی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرکے پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان ہوگا

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اپنے ایک بیان میں اداکارہ میرا نے دو ٹوک الفاظ میں جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی اس قابل ہی نہیں کہ وہ ان سے شادی کریں، میری شادی میں کوئی دلچسپی نہیں، اب کبھی شادی نہیں کرونگی ۔

میرا نے عید قربان کے موقع پر قربانی کے گوشت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قربانی کا گوشت غریبوںمیں بانٹ دینا چاہیے ،قربانی کے گوشت کی ایک بوٹی بھی فریج میں نہیں رکھنی چاہیے ۔

ایک سوال کے جواب میں میرا کا کہنا تھا کہ اگر ان کا 25 لاکھ کا بانڈ نکل آئے تو قربانی کیلئے 5 لاکھ کا اونٹ خرید کر باقی 20 لاکھ غریبوں میں بانٹ دینگی۔