راج کندرا کیس، پولیس نے شلپا شیٹھی سے متعلق اہم اعلان کر دیا

11:53 AM, 23 Jul, 2021

ممبئی: ممبئی پولیس نے راج کندرا سے متعلق کیس میں ان کی اہلیہ اداکارہ شلپا شیٹی کو طلب نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے کیونکہ اس معاملے میں اداکارہ کا کوئی فعال کردار تلاش نہیں کیا جا سکا ہے۔ 
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے فحش فلمیں بنانے کے کیس میں مرکزی ملزم راج کندرا کو 23 جولائی تک پولیس کی تحویل میں دیا تھا۔ شوہر کی گرفتاری کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ شلپا شیٹھی کوبھی جلد ہی طلب کیا جائے گا تاہم اب ممبئی پولیس نے واضح کر دیا ہے کہ شلپا کو عدالت میں طلبی کا کوئی نوٹس جاری نہیں کیا جائے گا۔
ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ راج کندرا کیس میں فی الحال شلپا شیٹھی کا اب تک کوئی فعال کردار تلاش نہیں کیا جاسکا ہے البتہ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ اس سے قبل پولیس نے ملزم راج کندرا کے گھر پر چھاپہ مار کر 70 سے زائد عریاں ویڈیوز سمیت سرور کو بھی ضبط کیا تھا۔
واضح رہے کہ 45 سالہ راج کندرا سمیت دیگر 11 لوگوں کو فحش فلمیں بنانے اور پھر موبائل ایپس پر پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے اور اس حوالے سے پولیس کا دعویٰ ہے کہ راج کندرا کم سے کم دو برس سے فحش فلموں کا کام کررہے تھے۔

مزیدخبریں