آئی ایم ایف نے غریب ممالک کو رعایتی قرض فراہم کرنے کی منظوری دیدی

11:41 AM, 23 Jul, 2021

لاہور: انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے غریب ملکوں کو رعایتی قرضے فراہم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کم آمدن والے ممالک کی مدد کیلئے زیرو شرح سود پر قرضے دئیے جائیں گے جبکہ اس سپورٹ کا مقصد کورونا سے نمٹنا اور معاشی بحالی میں مدد دینا ہے۔
عالمی ادارے نے کہا کہ اب ایمرجنسی فنڈز کے بجائے طویل مدتی قرضے دئیے جائیں گے اور اس پروگرام کے تحت قرضوں کی عمومی حد سے 45 فیصد زیادہ قرضے دئیے جائیں گے۔

مزیدخبریں