بیجنگ: چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤلی جیان نےاس بات کی نشاندہی کی کہ ممکن ہے کہ کووڈ انیس وائرس کا سراغ لگانے کے معاملے پر امریکہ کے کچھ لوگوں کے دل میں شیطان ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کے کچھ لوگ سیاست کو سائنس سے بالاتر رکھتے ہیں اور اپنے سیاسی مفاد کی خاطر لوگوں کی زندگی اور صحت کو نظر انداز کرتے ہیں۔
ترجمان نے زور دے کر کہا کہ کچھ عرصے سے 2019 کے دوسرے نصف حصے میں دنیا بھر کے متعدد مقامات پر نوول کورونا وائرس کے زیادہ کیسز کی رپورٹس سامنے آ رہی ہیں۔ صرف امریکہ میں ، کم از کم پانچ ریاستوں میں نوول کورونا وائرس انفیکشن کے کیسز کا پتہ چلایا گیا ہے جو ملک میں پہلے تصدیق شدہ کیس سے پہلے موجود تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سے ایک بار پھر یہ ثابت ہوا ہے کہ وائرس کے ماخذ کا سراغ لگانا ایک پیچیدہ سائنسی مسئلہ ہے ، لیکن امریکہ کے کچھ لوگ سیاست کو سائنس سے بالاتر رکھتے ہیں اور اپنے سیاسی مفاد کی خاطر لوگوں کی زندگی اور صحت کو نظر انداز کرتے ہیں۔ یہ بھی ایک اہم وجہ ہے جس سے امریکہ اس وبا سے لڑنے میں ناکام ہوا ہے۔