چین کا مریخ کے لیے خلائی مشن تیان ون روانہ ہو گیا۔ خلائی مشن وین چینگ اسپیس سنٹر سے روانہ کیا گیا۔
لانگ مارچ فائیو راکٹ خلائی مشن کو لے کر روانہ ہوا۔ چین مریخ کے مدار میں خلائی جہاز چھوڑنے کا خواہش مند ہے اور اس مقصد کے لیے تین خلائی مشن روانہ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔گزشتہ روز متحدہ عرب امارات نے تاریخ رقم کرتے ہوئے مشن ہوپ پروب کو مریخ کیلئے روانہ کر دیا تھا۔ یو اے ای عرب دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہےجس نے مشن مریخ میں بھیجا ہے۔ جاپانی خلائی مرکز سے مریخ مشن ’ہوپ پروب‘ کو بھیجا گیا۔ یواےای کی خلائی ایجنسی اورمحمدبن راشدخلائی مرکزدبئی نےمشن مریخ کی تیاریاں کیں۔خلائی جہاز 200دن کے بعد مریخ کے مدار میں پہنچے گا جبکہ اس مشن پر 200 ملین امریکی ڈالر خرچ ہوں گے۔
متحدہ عرب امارات کا مریخ پر جانے والا خلائی مشن ’ہوپ‘ جاپان کے تانیگاشیما خلائی اڈے سے روانہ کر دیا گیا تھا اور یہ سات ماہ کے سفر کے بعد مریخ کے مدار میں پہنچے گا۔ اس سے قبل اس کی 15 جولائی کے لیے طے شدہ لانچ کو خراب موسم کے باعث ملتوی کر دیا گیا تھا۔پچاس کروڑ کلومیٹر طویل سفر کے بعد یہ روبوٹک خلائی جہاز فروری 2021 میں مریخ تک پہنچے گا۔ مریخ پر اس کی آمد متحدہ عرب امارات کے قیام کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر ہوگی۔
ایک اعشاریہ تین ٹن وزنی اس سیٹلائٹ کا نام ہوپ یعنی اُمید ہے اور اسے جاپان کے ایک دور دراز خلائی اڈے تانیگاشیما سے ایک ایچ ٹو اے راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا ہے۔