پاراچنار کے طوری بازار میں دھماکہ، متعدد افراد زخمی

04:51 PM, 23 Jul, 2020

کرم ایجنسی: پاکستان کے قبائلی ضلع کرم ایجنسی کے  مرکزی شہر پاراچنار کے طوری بازار میں دھماکے سے16 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے  مطابق زخمیوں کو پاراچنار ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تاحال16 زخمیوں کو لایا گیا ہے جنہیں ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں۔ بم ناکارا بنانے والی ٹیم بھی پہنچ گئی ہے۔پولیس نے جائے حادثہ کو سیل کر دیا ہے اور شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لےلیا ہے اور مشکوک افراد کی تلاشی لی جا رہی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ خیز مواد سبزی والی ریڑھی میں نصب کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں