کورونا وائرس ،  مزید 32افراد جاں بحق ، 2 لاکھ 13ہزار 175مریض صحتیاب

11:16 AM, 23 Jul, 2020

اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 32افراد جاں بحق ہو گئے ،اموات کی تعداد 5709  تک جا پہنچی اور 1763نئے کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرین کی تعداد 269191ہو گئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 1ہزار 763نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، جبکہ مزید 32افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2لاکھ 69ہزار 191ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 5ہزار 709تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 50ہزار 307مریض اب بھی  ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1ہزار 382افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 2 لاکھ 13ہزار 175مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1لاکھ 15ہزار 213ہو چکی ہے، جبکہ یہاں 2ہزار 60کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 91ہزار 129 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ 2 ہزار 100ہو گئیں۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 32ہزار 753ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1ہزار 158ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 14ہزار 722کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 162افراد اس وبا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے بلوچستان میں 11ہزار 517مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 136افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے اب تک 1 ہزار 961 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 48مریض وفات پا چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 1ہزار 896کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 45افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 22ہزار 408کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کل 17لاکھ 99ہزار 290کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

مزیدخبریں