اسلام آباد : اداکارہ ماورا حسین نے کہا کہ وہ صورت سے زیادہ سیرت کو ترجیح دیتی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ان کے نزدیک انسان کا ظاہر سے زیادہ باطن اچھا ہونا ضروری ہے کیونکہ کسی بھی انسان کی اچھائیاں اس کا خوب صورت نہ ہونا چھپا لیتی ہیں لیکن بری سیرت کے آگے اچھی صورت بھی ماند پڑ جاتی ہے ۔
اس لیے خوب صورت لگنے سے زیادہ اچھے اخلاق والا انسان ہونا زیادہ اہم ہے۔ یاد رہے کہ ماورا نئے ڈرامہ سیریل ”ثبات“ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔