اسلام آباد : اداکارہ حرامانی نے کہا ہے کہ ان کے لیے ان کے شوہر زندگی کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں۔
انہوں نے انسٹا گرام پوسٹ میں اپنے شوہر کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ اگر وہ ان کے ساتھ نہیں ہیں تو کچھ بھی نہیں ہے اور انہیں اپنی زندگی میں ان کے علاوہ کچھ بھی نہیں چاہیے کیونکہ وہ ان کی زندگی کا سب سے قیمتی اثاثہ و سرمایہ ہیں۔
یاد رہے کہ حرا ان دنوں ڈرامہ سیریل ”کشف“ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔