مسلم لیگ ن نے کبھی وفاداری نہیں کی، اعتراز احسن

10:41 AM, 23 Jul, 2020

اسلام آباد :پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور معروف قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن پر بھروسہ نہیں ہے اور نہ ہی کبھی انہوں نے وفاداری کی، آصف علی زرداری کی زبان شریف برادران کے دور اقتدار میں کٹوائی گئی۔

اعتزاز احسن نے کہاکہ مسلم لیگ ن کا پیپلزپارٹی کے ساتھ چلنے پر اعتبار نہیں کرسکتا، اپنی جماعت کے قائدین کو مشورہ دوں گا کہ وہ مسلم لیگ ن پر بھروسہ نہ کریں۔انہوں نے کہاکہ میاں شریف 7 بھائی تھے، باقی 6 بھائیوں کا کس کو معلوم ہے، نوازشریف نے اپنے بھائیوں کو بھی دھوکا دیا تو وہ کسی دوسری سیاسی جماعت کے ساتھ کیسے وفا کرسکتے ہیں۔

بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ نوازشریف کالاکوٹ پہن کر پیپلزپارٹی کیخلاف عدالت جاتے تھے،بی بی کی تصاویر ہیلی کاپٹر سے پھینکی گئیں، مسلم لیگ ن کے دوران میں میموگیٹ سکینڈل بنایا گیا۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے دور میں ہی آصف زرداری کی بطور سزا زبان کاٹی گئی اور جس نے یہ کام کیا وہ شخص آج سینیٹر بن کر ایوان میں بیٹھا ہوا ہے، مسلم لیگ ن نے کبھی وفاداری نہیں کی، سینیٹ الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن جو کیا وہ سب کے سامنے ہے، بجٹ منظور ہوگیا جبکہ حکومت گرانے کا سب سے آسان طریقہ بجٹ کو منظوری سے روکنا تھا۔

اعتزاز احسن نے پارٹی قیادت کو مشورہ دیا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے پیپلزپارٹی کو ن لیگ سے ضمانتیں لینی چاہئیں مسلم لیگ ن سے پی پی کا اتحاد لمبے عرصے نہیں چل سکتا۔

مزیدخبریں