سی پیک پرسیاسی وعسکری قیادت کی یکساں ترجیحات ہیں، عاصم سلیم باجوہ

10:27 AM, 23 Jul, 2020

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات اور چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ سی پیک پرسیاسی وعسکری قیادت کی یکساں ترجیحات ہیں،سی پیک کے تحت زراعت کی جانب بھی بڑھیں گے،سی پیک سائنس و ٹیکنالوجی جوائنٹ ورکنگ گروپ بن گیاہے ۔

فیصل آباد میں سپیشل اکنامک زون کا سنگ بنیاد رکھا جاچکا ہے،رشکئی پرترقیاتی معاہدے کی رسمی کارروائی مکمل ہوگئی،9میں سے 3 اسپیشل اکنامک زونزابتدائی ترجیحات میں شامل ہیں۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں اسپیشل اکنامک زون کا سنگ بنیاد رکھا جاچکا ہے، کراچی کے قریب دھابیجی اکنامک زون کا ٹینڈر آج جمعرات کو کھلے گا،دھابیجی اکنامک زون کیلئے کمپنیاں دلچسپی ظاہرکررہی ہیں۔

عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ 9 میں سے 3 اسپیشل اکنامک زونزابتدائی ترجیحات میں شامل ہیں،رشکئی کے اکنامک زون کیلئے ایک ہزار ایکڑزمین لے چکے ہیں،عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ رشکئی پرترقیاتی معاہدے کی رسمی کارروائی مکمل ہوگئی۔

معاون خصوصی اطلاعات نے کہاکہ سی پیک پرسیاسی وعسکری قیادت کی یکساں ترجیحات ہیں،سی پیک کے تحت زراعت کی جانب بھی بڑھیں گے، سی پیک سائنس و ٹیکنالوجی جوائنٹ ورکنگ گروپ بن گیا،عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ سی پیک منصوبوں میں سیاحت کو شامل کرلیا ہے۔

ہوشاب سے آواران کی سڑک پرکام شروع کرنے جارہے ہیں،سی پیک پرمحنت کشوں اورافرادی قوت کو استعمال کرنا ہے ، انہوں نے کہاکہڈی آئی خان موٹروے پرکام جاری ہے، اسے ژوب تک لے کرجائیں گے۔

مزیدخبریں