اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو غیر ملکی کرنسی میں کاروبار کرنے سے منع کر دیا

11:07 PM, 23 Jul, 2019

کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کو غیر ملکی کرنسی میں کاروبار کرنے سے منع کر دیا ، کوئی بھی بینک غیر ملکی کرنسی میں لین دین نہیں کر سکے گا ، اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مقامی بینکوں کو نوٹس جاری کردیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کو معلوم ہوا ہے کہ کچھ بینکوں نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ قوانین میں ترمیم کی گئی ہیں جس کے مطابق غیرملکی کرنسی میں لین دین ممکن ہوگیا ہے .

اسٹیٹ بینک اس سلسلے میں سخت ہدایات جاری کررہا ہے کہ ایسی کوئی ترمیم نہیں کی گئی ہے ، کوئی مقامی بینک صارفین سے براہ راست غیر ملکی کرنسی کا لین دین نہیں کر سکتا ہے ، اس سلسلے میں سخت قوانین موجود ہیں ۔

مزیدخبریں