ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والی خواتین کیلئے نئی سہولت متعارف

10:43 PM, 23 Jul, 2019

کراچی : ایف بی آر نے ٹیکس قانون میں ترمیم کرتے ہوئے خواتین خریداروں کو نئی سہولت دے دی ہے ، اب ایسی خواتین جو پچاس ہزار سے زائد کی خریداری کریں گی ٹیکس ریٹرن جمع کراتے وقت اپنے شوہر کا آئی ڈی کارڈ استعمال کرسکیں گی ۔

تفصیلات کے مطابق خواتین خریداروں کی جانب سے یہ مسائل آ رہے تھے کہ وہ اپنی شناخت کو ظاہر نہیں کر سکتی ہیں اس سے ان کانام تصویر اور ساری تفصیلات خریدار کے پاس جا سکتی ہیں ۔

اس کے جواب میں ایف بی آر نے نیا قانون متعارف کروایا ہے اب ایسی خواتین جو کہ پچاس ہزار سے زائد کی خریداری کریں گی ، ان کے لےے ضروری نہیں ہوگا کہ وہ ٹیکس ریٹرن جمع کراتے وقت اپنے ہی شناختی کارڈ کی کاپی جمع کرائیں یا اپنی تفصیلات بتائیں اس کے لیے وہ اپنے شوہر یا قریبی رشتہ دار کا شناختی کارڈ استعمال کرسکیں گی ۔

مزیدخبریں