مانچسٹر: سابق کپتان وسیم اکرم کو انسولین بیگ ساتھ لے جانے پر مانچسٹر ائیر پورٹ کے سٹاف کی جانب سے مبینہ طور پر ذلت آمیر رویے کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹوئٹ میں سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ مانچسٹر ائیر پورٹ کے سٹاف نے انسولین بیگ کو پھینک دیا اور ناشائستہ سوالات بھی پوچھے گئے۔
انہوں نے کہا کہ میں دنیا بھر کا سفر کر چکا ہوں لیکن آج مانچسٹر ائیرپورٹ پر ہونے والے واقعے سے سخت مایوس ہوا ہوں ، مجھے اس سے پہلے اس طرح کی شرمندگی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
وسیم اکرم نے کہا کہ مجھ سے عوامی مقام پر انسولین بیگ نکلوایا گیا اور پلاسٹک بیگ میں پھنکنے کا کہا گیا اور مجھ سے ناشائستہ سوالات بھی پوچھے گئے۔