کراچی : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کی غیر مشروط حمایت کر دی کہا کہ وہ موجودہ حکومت کی جانب سے عالمی تعلقات استوار کرنے کی کاوش کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم موجودہ حکومت کی جانب سے عالمی طاقتوں سے تعلقات استوار کرنے کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اس کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں .
Having said that in the greater national interest everyone should support Pakistan’s efforts to engage the world. I therefor unconditionally support governments efforts. Will always provide constructive criticism when needed but will always support ???????? first. 2/2 #TrumpHostsKhan
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2019
انھوں نے کہا کہ ہم حکومت پر مثبت تنقید کرتے رہیں گے تاکہ ان کو درست سمت میں گامزن کرنے میں مدد مل سکے گی .
انھوں نے وزیراعظم کے جلسے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان وہاں ملک کی نمائندگی کے لیے گئے تھے نہ کہ اپنی سیاسی جماعت اور سیاسی سرگرمیوں کے لیے امریکہ گئے تھے ۔