صدر ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان کو یادگار ”بلے “کا تحفہ دیدیا

05:32 PM, 23 Jul, 2019

واشنگٹن:وائٹ ہاﺅس آمد پر وزیر اعظم پاکستان کا گرمجوشی سے استقبال کرنے والے امریکی صدر ٹرمپ نے کپتان عمران خان کو زبردست بیٹ کا تحفہ بھی دیا ۔

تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاﺅس میں 3گھنٹے تک قیام کے دوران مسکراہٹوں کے تبادلہ کے ساتھ ساتھ تحفہ تحائف کا بھی تبادلہ کیا گیا ،اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کو صدر ٹرمپ نے ایک یادگار ”بلے“کا تحفہ بھی دیا جس پر سابق امریکی صدر آئزن ہاور کی تصویر بنی ہوئی ہے ۔

آئزن ہاور وہ واحد امریکی صدر ہیں جنہوں نے پاکستان میں ایک ٹیسٹ میچ دیکھا تھا۔ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کے بارے میں کہا کہ یہ زبردست کھلاڑی اورپاکستان کے مقبول ترین وزیراعظم ہیں۔

مزیدخبریں