مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے: مشعال ملک

مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے: مشعال ملک

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر کی ملاقات میں مسئلہ کشمیر اٹھائے جانے پر مقبوضہ کشمیر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

کشمیری رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ امریکی صدر کی پیشکش پر میں پاکستانی حکومت اور ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ دنیا بھر میں کشمیری چاہتے ہیں کہ بھارتی تسلط سے کشمیر کو آزاد کرایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، کشمیری آج بھی اپنی جانیں قربان کرکے تحریک آزادی کشمیر کو نیا جوش اور ولولہ بخش رہے ہیں۔