رونالڈو کو مبینہ ریپ کے الزامات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا: امریکی پراسیکیوٹرز

12:04 PM, 23 Jul, 2019

 پرتگال کے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو مبینہ ریپ کے الزامات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، امریکی پراسیکیوٹرز نے اعلان کر دیا۔

سٹار فٹبالر پر امریکی خاتون نے ریپ کا الزام عائد کیا تھا۔ امریکہ کی کیتھرین مے یورگا نامی خاتون نے دوسری بار پھر رونالڈو پر مقدمہ کیا تو امریکی پراسیکیوٹرز نے فٹبالر کے حق میں بیان جاری کر دیا کہ اس وقت کی معلومات کا جائزہ لینے کے بعد رونالڈو کے خلاف جنسی حملے کے الزامات کو مناسب شک سے باہر ثابت نہیں کیا جا سکتا ہے۔

لہذا رونالڈ کے خلاف کوئی الزام نہیں ہے، کیتھرین نے 2009 میں رونالڈو پر ویگاس کے ایک ہوٹل میں ریپ کا الزام عائد کیا تھا، 2010 میں دونوں کے درمیان معاہدہ ہوا جس میں رونالڈو نے خاتون کو 375000 ڈالرز ادا کیے تاکہ وہ کیس واپس لے لے۔

مزیدخبریں