ماڈل ٹاؤن کے 14شہیدوں کا لہو شریفوں کا پیچھا کر رہا ہے ، چوہدری پرویز الہیٰ

11:26 PM, 23 Jul, 2018

گجرات :چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے 14شہیدوں کالہوشریفوں کاپیچھاکررہاہے،شہیدوں نے ان کا پیچھا کبھی بھی نہیں چھوڑنا ، ختم نبوت ﷺ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا انجام یہی ہوتا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماچوہدری پرویز الٰہی نے این اے 69 میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریفوں نے اب جوکچھ کرناہے جیل میں ہی کرناہے،جیل میں بیٹھ کرجوبیانیہ دیاجارہاہے وہ ملک کےخلاف ہے. انہوں نے کہا کہ مودی اورغیرملکیوں کوخوش کرنے کے لئے فوج کےخلاف باتیں کی جارہی ہیں، مودی اورنواز شریف کا بیانیہ ایک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خواتین ووٹرز کی تعداد 10 فیصد لازمی قرار، ورنہ نتائج کالعدم ہوں گے، ای سی پی
   

انہوں نے کہا کہ جب ہماری حکومت تھی تو ہم نے 5سالوں میں بہت ذیادہ تاریخی عوامی فلاح کے کام کیے ہیں، شریف خاندان کو 15 اور ہمیں صرف5سال ملے،اگر ہمیں اتنی حکومت ملتی تو ہم نے پنجاب کے تمام مسائل حل کر دینے تھے۔انہوں نے کہا کہ اگر اللہ نے الیکشن میں ہمیں موقع دیاتواس شہرمیں انجینئرنگ یونیورسٹی بنائیں گے۔مفت ہسپتال اور تعلیمی اداریں بنائیں گے تا کہ پاکستان کا ہر شہری خوشحال رہے ، کسان خوشحال ہوگا توپاکستان خود بخود خوشحال ہوگا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں