عالیہ بھٹ بھی آخر بالی ووڈ میں اقربا پروری سے متعلق بول پڑیں

10:06 PM, 23 Jul, 2018

ممبئی :بالی ووڈ کی خوربرواداکارہ عالیہ بھٹ بھی آخرکاربالی ووڈ میں اقربا پروری سے متعلق بول پڑیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پچھلے کچھ عرصے میں سب سے زیادہ بالی ووڈ میں فنکاروں کی جانب سے بات ہوئی تووہ اقرباپروری پرتھی، جس پراداکاروں نے اپنی اپنی رائے دی اوراب اداکارہ عالیہ بھٹ بھی اس متعلق بول ہی پڑی ہیں۔عالیہ بھٹ سے جب پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ اقرباپروری سے متعلق کسی بھی اداکاریا فنکار کا دفاع کرنا بے معنی ہے، بالی ووڈ انڈسٹری میں اقرباپروری موجود ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ کچھ اداکاروں کے لیے یہ جذباتی بحث ہوجاتی ہے جب انہیں کام کرنے کا موقع نہیں دیا جاتا اور اگر یہ ہی سب میرے ساتھ بھی ہو تو یقینی طور پر میرا دل بھی بری طرح ٹوٹے گا۔

یہ بھی پڑھیں:انتخابات کے حوالے سے نواز شریف کا جیل سے آڈیو پیغام جاری
   

اداکارہ نے کہا ہے کہ اقرباپروری ہرجگہ موجود ہے، بس کسی کے لیے اس کا اچھا یا برا وقت بھی بہت معنی رکھتا ہے، فلم انڈسٹری میں آپ کولوگوں کومحظوظ کرنا ہوتا ہے جواپنے آپ میں مشکل کام ہے، ایک اچھا دکھنے والا اداکاراکثر پیچھے رہ جاتا ہے اورکبھی کبھی ایک عام سا دکھنے والا اداکاراپنی بہترین اداکاری سے آگے نکل جاتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں