صدرممنون حسین کا نوازشریف کی خرابی صحت سے متعلق خبروں پر اظہار تشویش

08:23 PM, 23 Jul, 2018

کراچی :صدر ممنون حسین نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی صحت خراب ہونے سے متعلق خبروں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔


صدر مملکت نے نگران وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک کو ٹیلی فون کر کے نواز شریف کا مکمل علاج یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔صدر ممنون حسین نے نگران وزیراعظم کو علاج معالجےکی تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے بھی صدر ممنون حسین کو ٹیلی فون کر کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی خراب صحت پر تشویش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:عام انتخابات2018 : پنجاب کے اہم حلقے کون سے ہیں؟
  
 خیال رہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت خراب ہو گئی تھی جس کے بعد ڈاکٹرز کی ایک ٹیم نے ان کا طبی معائنہ بھی کیا تھا۔میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی گردے فیل ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ اگر نواز شریف کی طبیعت میں بہتری نہ آئی تو ان کے دل کا مرض بڑھ سکتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں