کراچی: فلم ’طیفا ان ٹربل‘ پہلے ویک اینڈ میں ریکارڈ بزنس کے بعد ملک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سب سے بڑی فلم ’طیفا اِن ٹربل‘ نے اوپننگ ویک اینڈ میں سوا 7 کروڑ بزنس کا بھی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
’طیفا اِن ٹربل‘عید کی چھٹیوں کی مدد کے بغیر ملک بھر میں ابتدائی 3 دنوں میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ہے۔
علی ظفر اور مایا علی نے ریلیز والے روز 2 کروڑ 31 لاکھ، دوسرے روز 2 کروڑ 50 اور تیسرے روز 2 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے مجموعی طور پر 7 کروڑ 20 لاکھ سے زائد کی کمائی کرلی ہے۔
فلم میں علی ظفر، مایا علی، جاوید شیخ، فیصل قریشی، محمود اسلم اور نیئر اعجاز نے اہم کردار کیا ہے جب کہ فلم کو احسن رحیم نے ڈائریکٹ کیا ہے۔
فلم لائٹ اینگل پروڈکشن، جیو فلمز، مانڈوی والا انٹر ٹینمنٹ اور ٹیڈ پول فلمز کی پیشکش ہے۔