کراچی:کچھ عرصہ سے آئےروز امریکی ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اورآج جہاں اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر131 روپے کی بلند ترین سطح تک جا پہنچا وہاں سعودی ریا ل بھی 34اعشاریہ 40پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ کے پہلے ہی روز اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 30 پیسے کا اضافہ نوٹ کیا گیا۔ جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر کی قدر 131 روپے ہوگئی ہے۔ ایک ڈالر کی پاکستانی روپے میں قیمت خرید 130اعشاریہ 50پیسے رہی جبکہ قیمت فروخت 131اعشاریہ 50پیسے رہی۔ اسی طرح سعودی ریال کی قیمت خرید 34اعشاریہ 20پیسے رہی جبکہ قیمت فروخت34اعشاریہ 40پیسے رہی جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 35روپے ہوگئی ہے ۔