واشنگٹن: امریکی صدر نے کہا ہے کہ ایرانی صدر امریکا کو دھمکی نہ دیں ورنہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے ایرانی صدر حسن روحانی کبھی بھی امریکا کو دھمکی نہ دیں ورنہ تہران کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایرانی صدر حسن روحانی نے گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دھمکی دی تھی کہ وہ شیر کی دُم سے نہ کھیلیں ورنہ پچھتائیں گے۔ حسن روحانی نے کہا کہ ایران پر پابندیاں لگانا امریکا کو بڑے پچھتاوے میں مبتلا کرے گا۔
حسن روحانی کی جانب سے دھمکی دیے جانے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایرانی صدر کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا وہ ملک نہیں جو ایران کی دھمکیوں کو زیادہ دیر تک برداشت کرے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: جاپان میں گرمی نے 30 جانیں لے لیں
ٹرمپ نے کہا کہ ایران محتاط رہے ورنہ ایسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا جیسا تاریخ میں کبھی کسی کو سامنا نہیں کرنا پڑا ہو گا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں