لاہور: انتخابات کے لئے وزارت توانائی بھی سرگرم ہو گئی۔ پولنگ کے عمل میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کا بڑا فیصلہ کر لیا۔
وزرارت توانائی کے مطابق، 25 جولائی کو پولنگ کے عمل میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے اسلام آباد اور لاہور میں 2 کنٹرول سنٹر کام کریں گے۔ کنٹرول سنٹرز ایڈیشنل سیکرٹریز توانائی کی سربراہی میں ہوں گے۔
وزارت توانائی کے مطابق بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا اور پولنگ کے روز انڈسٹری کو بجلی فراہمی بند رہے گی۔ سسٹم اوور لوڈ ہونے سے بچانے کے لئے صنعت کو بند رکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں: 'نجی میڈیکل کالجوں کو عطیات وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی'
ادھر الیکشن کمیشن نے پولنگ ڈے پر شکایات کے ازالے کے لئے الیکشن کمیشن میں ڈائریکٹر جنرل ایڈمن کی سربراہی میں مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول روم قائم کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے انتخابات میں سکیورٹی فرائض انجام دینے والے پاک فوج کے عملے کی تفصیل بھی جاری کی ہے۔ جس کے مطابق 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں ایک لاکھ حاضر سروس، ایک لاکھ 90 ہزار ریزرو فورس پر مشتمل کل 3 لاکھ 70 ہزار فوجی اہلکار تعینات ہوں گے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں