لاہور: قومی ٹیم کے آل راونڈر اور سابق کپتان شعیب ملک نے کیرئیر کے سات ہزار رنز مکمل کر لئے۔36 سالہ شعیب ملک نے یہ اعزاز اپنے 266ویں میچ میں انجام دیا۔
تفصیلات کے مطابق شعیب ملک کے علاوہ سلیم ملک، یونس خان، جاوید میاں داد، شاہد خان آفریدی، سعید انور، محمد یوسف اور انضمام الحق پاکستان کے لیے سات ہزار رنز بنانے والے بلے بازوں میں شامل ہیں۔پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے رنز بنانے والے انضمام الحق ہیں جنہوں نے378میچوں میں11739رنز بنائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔پاکستان نے زمبابوے کو آخری میچ میں 131 رنز سے شکست دیکر سیریز 0-5 سے اپنے نام کرلی
ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ 18426 رنز بھارت کے سچن ٹنڈولکر نے بنائی ہیں۔شعیب ملک ا?ئندہ سال ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر منٹ کا عندیہ دے چکے ہیں۔