اسلام آباد: عام انتخابات 2018 کے لیے پولنگ کے بعد کون سا ووٹ گنتی میں شامل اور کونسا خارج ہو گا الیکشن کمیشن نے واضح کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق آفیشل کوڈ مارک اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسر کے دستخط کے بغیر بیلٹ پیپر گنتی سے خارج ہو گا۔
مزید پڑھیں: نواز شریف کی طبعیت ناساز، ڈاکٹرز کی ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش
واٹر مارک والے بیلٹ پیپر کے سوا دوسرا کوئی بیلٹ پیپر بھی گنتی سے خارج ہو گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق صرف مخصوص 9 خانوں کی مہر والا بیلٹ پیپر ہی گنتی میں شامل ہو گا جبکہ وہ بیلٹ پیپر گنتی میں شامل ہوگا، جس پر مہر کا نشان کسی خاص امیدوار کے لیے واضح ہو۔
دوسری جانب کاغذ یا کوئی چیز لگانے سے بھی بیلٹ پیپر خارج تصور ہو گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ایک ہی نشان پر ایک سے زائد بار یا ایک ہی نشان پر مہر والا بیلٹ پیپر تسلیم ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: شہید اکرام اللہ گنڈا پور کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا
عام انتخابات کے لیے پولنگ 25 جولائی کو صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ واضح رہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوتی تھی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں