شہید اکرام اللہ گنڈا پور کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

09:04 AM, 23 Jul, 2018

ڈیرہ اسماعیل خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ روز شہید ہونے والے اکرام اللہ گنڈا پور کی نماز جنازہ کلاچی کالج گراؤنڈ میں ادا کر دی گئی جس کے بعد انہیں آبائی علاقے میں واقع قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اکرام اللہ گنڈا پور کی نماز جنازہ میں سیاسی اور عسکری شخصیات نے شرکت کی۔

اکرام اللہ گنڈا پور پی کے 99 سے تحریک انصاف کے امیدوار تھے جو گزشتہ روز خودکش حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ اکرام اللہ گنڈا پور کی شہادت کے بعد ان کے صوبائی اسمبلی کے حلقے میں الیکشن ملتوی کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  نواز شریف کی طبعیت ناساز، ڈاکٹرز کی ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش

ادھر ڈی آئی خان پولیس کا کہنا ہے کہ خودکش دھماکے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ اکرام اللہ گنڈا پور کے بیٹے آریز خان کی مدعیت میں درج ہوا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں