پاکستان نے 28 سال بعد ایشین کیڈٹ ریسلنگ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا

11:37 PM, 23 Jul, 2017

بنکاک : پاکستانی ریسلر عنایت اللہ نے ایشین کیڈٹ ریسلنگ چیمپیئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت کر نئی تاریخ رقم کردی۔تھالینڈ میں ہونے والی ایشین کیڈٹ ریسلنگ چیمپیئن میں عنایت اللہ نے تاجکستان، ایران اور منگولیا کے ریسلرز کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔فائنل میں پاکستانی ریسلر کی قسمت نے ساتھ نہ دیا اور انہیں قازقستان کے ریسلر کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔پاکستانی ریسلر نے شاندی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا جو 28سال کے طول عرصے کے بعد  پاکستان نے جیتا ہے۔دلچسپ امر یہ کہ عنایت اللہ ایشین کیڈٹ ریسلنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے واحد ریسلر تھے۔ نیشنل کوچ غلام حیدر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

ایشیائی ایونٹ سے قبل عنایت اللہ نے بھرپور ٹریننگ کی تھی اور روانگی سے قبل گفتگو میں انہوں نے پاکستان کیلیے میڈل کا حصول اپنا مقصد قرار دیا تھا۔ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے کامیابی پر ریسلر کو مبارکباد دی ہے۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں