میرانے عمران خان سے ٹکرلینے کا اعلان کر دیا

لاہور: مایہ ناز لالی ووڈ اداکارہ میر ا نے آئندہ عام انتخابات میں لاہور سے چیئر مین تحر یک انصاف عمران خان کیخلاف الیکشن لڑ نے کا اعلان کر دیا۔

10:58 PM, 23 Jul, 2017

لاہور: مایہ ناز لالی ووڈ اداکارہ میر ا نے آئندہ عام انتخابات میں لاہور سے چیئر مین تحر یک انصاف عمران خان کیخلاف الیکشن لڑ نے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک انٹر ویو میں میرا نے کہا کہ میں عمران خان سے زیادہ عوام میں مقبول ہوں اس لیے مجھے اس بات کا سو فیصد یقین ہے کہ میں انتخابی سیاست میں آوں گی تو میری کامیابی یقینی ہو گی اور عمران خان کے مقابلے میں بھی عوام مجھے ہی کامیاب کر یں گے۔انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کیلئے میں نے پلاننگ شروع کردی ہے اور اپنے مخالفین سر پرائز دوں گی۔

مزیدخبریں