انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمان باڈی بلڈر کو بیچ چوراہے قتل کر دیا

05:46 PM, 23 Jul, 2017

ممبئی: بھارت میں انسانیت کو شرما دینے والا ایک اور واقعہ سامنے آگیا ہے ۔ مہاراشٹر میں گینگ وار کے کارندوں نے دن دیہاڑے مسلمان باڈی بلڈر نوید پٹھان کوتلواروں ،ڈنڈوں اور ہاکیوں کے وار کر کے قتل کر ڈالا۔

دل دہلادینے والا یہ واقعہ اٹھارہ جولائی کو شام سوا چھ بجے بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں اس وقت پیش آیا جب تلوار اٹھائے تقریبا 10 جنونی افراد نے گولڈ میڈلسٹ مسلمان باڈی بلڈر نوید پٹھان پر حملہ کر دیا اور بھرے بازار میں تلواروں کے وار کر کے اسے مار ڈالا۔28سالہ نوید پٹھان کو حملہ آور جم سے گھسیٹتے ہوئے سڑک پر لائے اور اس پر تلواروں سے وار کرتے رہے ،اس دوران لوگ سڑک سے گزرتے رہے لیکن کسی نے ان غنڈوں کو روکنے کی ہمت نہ کی۔یہ تمام مناظر قریبی عمارت پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئے اور ویڈیو کسی طرح لیک ہوکر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔پولیس نے 7ملزمان کو حراست میں لے لیا ،تاہم باقی ملزمان کی تلاش جاری رکھنے کے بجائے اس بات کی تحقیقات شروع کر دی کہ واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر کیسے آئی ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
  

مزیدخبریں