انڈونیشیا منشیات اسمگلروں کو گولی مارنے کا حکم

انڈونیشیا منشیات اسمگلروں کو گولی مارنے کا حکم

جکارتہ: انڈونیشیاکے صدر جوکو ودودو نے ملک میں تیزی سے بڑھتے منشیات کے استعمال سے نمٹنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے حکام کو منشیات اسمگلروں کو گولی مارنے کی ہدایت جاری کر دی ۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈونیشیا کے صدر نے گزشتہ روزحکام سے کہاہے کہ ملک میں آنے والے غیر ملکی منشیات اسمگلروں کے خلاف پرعزم رہیں اور اگر وہ گرفتاری کی مخالفت کرتے ہیں ان کو گولی مار دیں کیونکہ ہم واقعی منشیات کے تعلق سے ہنگامی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں ہے۔