لاہور:ورلڈ الیون میں بڑے بڑے اسٹار پلیئرز کی شمولیت کے پی سی بی کے بڑے دعووں کا پول کھلنے لگا۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے چیرمین پی سی بی کے دعوے کو جھوٹ قرار دے دیا۔
سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے سخت الفاظ میں اس خبر کی تردید کیاور تاثر دیا کہ وہ اس پورے پلان میں شامل نہیں ہیں ۔ انہوں نے اس سلسلے میں ایک ٹویٹ میں اپنا موقف پیش کیا ہے ۔
This is news to me... but hey, let's not let the truth get in the way ???????? https://t.co/1tzQTCuhbo
اس سے قبل ہاشم آملا کے ایجنٹ بھی ورلڈ الیون میں شمولیت سے متعلق کسی قسم کے رابطے کی تردید کر چکے ہیں۔چیرمین پی سی بی شہریار خان نے جنوبی افریقہ کے ہاشم آملا اور آسٹریلوی سابق کپتان مائیکل کلارک کی ورلڈ الیون میں شمولیت کا دعوی کیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں