ہوائی میں شمالی کوریا کے ممکنہ جوہری میزائل حملے کے خلاف تیاری شروع

02:47 PM, 23 Jul, 2017

واشنگٹن:امریکا کی ریاست ہوائی میں شمالی کوریا کے ممکنہ جوہری میزائل حملے کے خلاف تیاری شروع کردی گئی ہے۔یہ امریکا کی پہلی ریاست ہے جس نے شمالی کوریا کے ممکنہ جوہری میزائل حملے کے خلاف تیاری کا ہدایت نامہ عوام کے لیے جاری کردیا ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ اقدام رواں ماہ کے شروع میں شمالی کوریا کے اس بیان کے بعد اٹھایا گیا ہے کہ اس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا پہلا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ایک امریکی تحقیقی گروپ کا کہنا ہے کہ مذکورہ میزائل ہوائی اور الاسکا تک پہنچ سکتا ہے اور یہ کہ شمالی کوریا 2 سال کے اندر ایسا میزائل بنا سکتا ہے جو مغربی امریکی ساحل پر واقع علاقوں تک جوہری وارہیڈ لے جا سکے۔

ہوائی کے جاری کردہ کتابچے میں بتایا گیا ہے کہ جوہری میزائل حملے کا لوگوں کو کس طرح سے سامنا کرنا چاہیے۔اس میں لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ قریب ترین عمارت میں چلے جائیں کیونکہ حملے کا انتباہی سائرن بجنے کے صرف منٹوں بعد میزائل ہوائی پہنچ سکتا ہے۔ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ جوہری میزائل کے پھٹنے کے بعد پھیلنے والے تابکار مواد سے بچنے کے لیے لوگوں کو چاہیے کہ پہلے 14 دنوں کے دوران وہ خوراک یا پانی حاصل کرنے کے علاوہ باہر جانے سے گریز کریں۔

مزیدخبریں