کوئٹہ :مستونگ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
ذرائع کےمطابق کوئٹہ سے متصل بلوچستان کے ضلع مستونگ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکزکی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کا مرکز قلات سے 35 کلو میٹر دور جنوب مغرب میں تھا۔ ریکٹر سکیل پر زلزلہ صبح دس بج کر 2 منٹ پر محسوس کیا گیا جس کی گہرائی 11 کلومیٹر زیر زمین تھی۔
دوسری جانب زلزلہ آنے پر مقامی لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔