میرے تجربے کے مطابق چودھری نثار پارٹی نہیں چھوڑیں گے،جاوید ہاشمی

10:47 AM, 23 Jul, 2017

ملتان :پاکستانی سیاست کے اہم باب اور سینئیر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ’’میرے تجربے کے مطابق چودھری نثار پارٹی نہیں چھوڑیں گے‘‘۔تفصیلات کے مطابق سینئیر سیاستدان جاوید ہاشمی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے مطابق   چودھری نثار سمجھدارہیں اور عملی سیاست کے طالب علم ہیں، میں نظریاتی سیاست پریقین رکھتاہوں،ایم این اےکی نشست بھی چھوڑی تھی۔

ان کا مزید کہناتھا کہ عمران خان کو ہمیشہ کہا ، کسی کے کہنے پر چڑھائیاں نہ کریں، پانامہ کیس کے فیصلے کے بارے میں ان کا کہناتھا کہ ’’پاناما معاملہ ففٹی ففٹی لیکن عمران تو100 فیصد سیاست سے فارغ ہو جائیں گے‘‘۔نواز شریف کو سمجھایا تھا کہ پیسہ باہر نہ لے کر جائیں۔میں کسی بھی سیاسی جماعت میں فارورڈ بلاک کی حمایت نہیں کرتا۔

چودھری نثار پارٹی کا سرمایہ ہیں۔فارورڈ بلاک بنانا سیاسی سازش ہوتی ہے،چودھری نثار  کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چودھری نثارمحنت سے سیاست کا راستہ نکالنا جانتے ہیں۔چودھری نثار اداروں سے ٹکراو نہیں چاہتے،حکومت اسی طریقے سے چلتی ہے جیسے چودھری نثار چاہتے ہیں۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مزید کہا  کہ میری سیاست کی لائن تھوڑی سخت ہے،میں کہتا ہوں ، ہمارے ادارے سیاست میں مداخلت نہ کریں، مجھے اندر کی بات پتا نہیں ہے۔

میں چودھری نثار اور ان کی سوچ کو اچھی طرح جانتا ہوں،میں کبھی اندر کا آدمی نہیں رہا ، چودھری نثار اندر کے آدمی رہے ہیں۔میں باہر کا آدمی رہا ہوں جو کسی کو پسند نہیں۔ اگر مجھ سے پوچھا جائے تو چودھری نثار کو پارٹی نہیں وزارت چھوڑنی چاہیے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں