ٹرین ڈرائیورز نے ہڑتال ختم کر دی

09:29 AM, 23 Jul, 2017

کراچی:ٹرین ڈرائیورزنے ہڑتال ختم کردی،ٹرینوں کی آمد و رفت کا سلسلہ شروع ہو گیا،عوام ایکسپریس کینٹ سٹیشن سے ڈیڑھ گھنٹہ کی تاخیر سے پشاور، ہزارہ ایکسپریس سٹی سٹیشن سے اڑھائی گھنٹے کی تاخیر سے روانہ حویلیاں کیلئے ہو گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق عوام ایکسپریس نے صبح 7 بجے روانہ ہوناتھالیکن ٹرین ڈرائیورز کی ہڑتال کے باعث عوام ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹے جبکہ ہزارہ ایکسپریس اڑھائی گھنٹے کی تاخیر سے ٹریک پر رواںدواں ہے ادھر لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس پونے 3 گھنٹے جبکہ جھنگ سے ہزارہ ایکسپریس 8 گھنٹے تاخیر سے کراچی روانہ ہو گئی ،ٹرین نے گزشتہ رات 12 بجے روانہ ہوناتھا۔متبادل ڈرائیور آنے کے بعدٹرین کوروانہ کیاگیا۔
واضح رہے کہ ٹرین ڈرائیورز نے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کر رکھا تھا جس پر انتظامیہ اور ڈرائیورز کے درمیان طویل مذاکرات ہوئے ۔

مزیدخبریں