ممبئی :معروف بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی کا کہنا ہے کہ انہوں نے پوری زندگی اپنی سانولی رنگت کے باعث نسلی امتیاز کا سامنا کیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار نوازالدین صدیقی نے کہا ہے کہ انہیں کسی کو نشانہ بنانے سے نفرت ہے لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ انہیں پوری زندگی اپنی سانولی رنگت اور متوسط طبقے سے وابستگی کی بدولت تعصبات اور نسلی امتیاز کا سامنا کرنا پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب متعصب ہیں اور تعصب ہمارے ذہنوں میں گہری سرایت کر گیا ہے ،یہ سب سے پہلے گھر سے شروع ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ فلم انڈسٹری میں زیادہ تعصبات ہیں۔ ،یہ زندگی کے ہر شعبے میں موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ گندمی رنگت کی بدولت مجھے کسی فلم سے مسترد کیا گیا ہو یا کسی ہیروئن نے میرے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا ہو لیکن ہاں اس حقیقت سے انکار نہیں کر سکتے کہ ہیرو کا مطلب گوری رنگت اور خوبصورتی ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے ہدایتکارسنجے چوہان نے نواز الدین صدیقی کی گندمی رنگت پر سوال اٹھایا تھا۔
ہیرو کا مطلب گوری رنگت اور خوبصورتی ہے, نواز الدین صدیقی
ممبئی :معروف بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی کا کہنا ہے کہ انہوں نے پوری زندگی اپنی سانولی رنگت کے باعث نسلی امتیاز کا سامنا کیا۔
12:20 AM, 23 Jul, 2017