وزیراعظم شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ امریکی صدر بننے پر مبارکباد

07:59 PM, 23 Jan, 2025

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق، وزیراعظم نے 20 جنوری کو ایک خط کے ذریعے امریکی صدر کو مبارکباد دی۔ خط میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کو ان کے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ مبارکباد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 20 جنوری 2025 کو ایک بار پھر امریکی صدر کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں دنیا بھر سے اہم شخصیات نے شرکت کی۔
 

مزیدخبریں