کچرے کے بیگ میں 2ہزار سال پرانا سنگ مرمر کا مجسمہ دریافت

کچرے کے بیگ میں 2ہزار سال پرانا سنگ مرمر کا مجسمہ دریافت

ایتھنز  : یونان میں 2 ہزار سال پرانے ایک سنگ مر مر کے مجسمے کو کچرے کے بیگ میں دریافت کیا گیا ہے۔

یونان کے شہر تھیسالونیکی میں 2 ہزارسال  سے زائد پرانے ایک خاتون کے سنگ مر مر کے مجسمے کو کچرے کے بیگ میں دریافت کیا گیا۔

کوڑے کے بیگ سے ملنے والے اس 31 انچ بڑے مجسمے کا سر غائب تھا۔

جس شخص نے اس مجسمے کو دریافت کیا، اس نے اسے مقامی حکام کے حوالے کر دیا۔

حکام  کا کہنا ہے کہ ماہرین آثار قدیمہ سے رابطہ کرکے مجسمے کا تجزیہ کرایا گیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تجزیے سے معلوم ہوا کہ یہ مجسمہ ہیلینسٹک دور کا ہے اور یہ 320 سے 30 قبل میسح پرانا ہے۔

اس مجمسے کو مزید تجزیے کے لیے ماہرین آثار قدیمہ کو بھیج دیا گیا ہے جو تحقیق کے بعد اسے مقامی حکام کے حوالے کریں گے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق مجسمے کو کوڑے میں پھینکا گیا اور شبے میں ایک شخص کو حراست میں لیا گیا مگرتحقیات کے بعد رہا کر دیا گیا۔

یونان میں اس طرح حادثاتی طور پر نوادرات کی دریافت غیرمعمولی نہیں۔

قدیم ورثے سے لیس اس ملک میں اکثر عمارات کی تعمیر کے دوران قدیم آثار دریافت ہوتے ہیں۔