کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں تین دن مسلسل اضافے کے بعد آج کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت آج 750 روپے کم ہوئی ہے۔
اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت آج 2 لاکھ 86 ہزار 700 روپے ہے۔
ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 641 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 45 ہزار 799 روپے ہے۔
عالمی بازار میں سونے کی قیمت 8 ڈالر کم ہوکر 2743 ڈالر فی اونس ہے۔