پاک افغان بارڈر پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 خوارج ہلاک

پاک افغان بارڈر پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 خوارج ہلاک

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر پر خوارج کی دراندازی کی ایک اور کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، ضلع ژوب کے علاقے سمبازا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 6 خوارج ہلاک ہوگئے۔ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود کی بڑی مقدار برآمد کی گئی ہے۔

پاک فوج نے افغان عبوری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرحدوں کی موثر نگرانی کرے تاکہ دہشت گردی کے کسی بھی خطرے کا سدباب کیا جا سکے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، پاکستان امید کرتا ہے کہ افغان حکومت اپنی سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کے لیے اقدامات کرے گی۔

یہ کارروائی سرحدی سکیورٹی کو مزید مستحکم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے تاکہ پاکستان میں کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کو روکا جا سکے۔

مصنف کے بارے میں