اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے فیصلے عوام کے منتخب نمائندوں کی مشاورت سے کریں تاکہ حکومتی اقدامات عوام کی توقعات اور ضروریات کے مطابق ہوں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ جب حکمران اپنی مرضی سے فیصلے کرتے ہیں اور عوام کی خواہشات کو نظرانداز کرتے ہیں، تو پورا نظام متاثر ہو جاتا ہے۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دنیا بھر میں کوئی ایسا نظام نہیں چل سکتا جہاں حکومت عوام کی رضا کے بغیر عمل کرے۔ چاہے وہ انتخابی عمل ہو یا کسی اور طریقے سے حکومت کی تشکیل، کامیاب نظام ہمیشہ عوام کی مرضی کے مطابق ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب حکمران اپنی مرضی سے فیصلے کرتے ہیں اور عوام کی خواہشات کو نظرانداز کرتے ہیں تو اس سے نہ صرف ملک کی گورننس متاثر ہوتی ہے بلکہ معاشی ترقی بھی رک جاتی ہے۔ بلاول بھٹو نے تاریخ کی مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ ایسی حکومتی پالیسیاں طویل مدت تک کامیاب نہیں رہتیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے حکومت کو مشورہ دیا کہ بلاوجہ اپنے لیے مسائل پیدا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ جب فیصلے اتفاق رائے سے کیے جائیں اور منتخب نمائندوں سے مشاورت کی جائے، تو ان فیصلوں پر عمل درآمد آسان ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر پالیسیز عوامی نمائندوں کی مشاورت سے بنائی جائیں تو وہ زیادہ کامیاب ثابت ہوں گی۔ بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ جب حکومت اپنی پالیسیوں پر اپوزیشن اور اتحادیوں سے مشورہ لیتی ہے تو اس کے نتائج زیادہ مؤثر ہوتے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کی ترقی اور خوشحالی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا مقصد نفرت اور تقسیم کی سیاست کو فروغ دینا نہیں، بلکہ عوام کے مسائل کے حل پر زور دینا ہے۔
انہوں نے پیپلز پارٹی کی مزدوروں کے حقوق کی جدوجہد کو سراہا اور کہا کہ پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق میں اضافہ کیا اور معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات کیے۔ بلاول بھٹو نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے عزم کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ عوامی حقوق کے لیے آواز اٹھائی اور آمروں کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہوئیں