راکھی ساونت کا پاکستان جانے کا اعلان، ہانیہ عامر سے ملنے کی خواہش

04:30 PM, 23 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

ممبئی: بالی وڈ کی معروف لیکن متنازع اداکارہ راکھی ساونت کی ایئرپورٹ پر بنائی گئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، جن میں وہ پاکستان جانے اور ہانیہ عامر، نرگس اور دیدار سے ملاقات کرنے کی بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

یہ ویڈیوز دبئی کے ایئرپورٹ پر بنائی گئی ہیں، جہاں راکھی ساونت اپنے بھارتی پاسپورٹ کے ساتھ دوڑتے ہوئے مداحوں کو بتاتی ہیں کہ وہ پاکستان جا رہی ہیں۔ ایک ویڈیو میں وہ بتاتی ہیں کہ وہ ہانیہ عامر، نرگس اور دیدار سے ملنے کے لیے پاکستان جا رہی ہیں۔

راکھی ساونت نے اپنے پیغام میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ٹک ٹاک پر سے پابندی نہ ہٹائی گئی تو وہ بھارت چھوڑ کر پاکستان جا کر وہاں شادی کریں گی اور حلوا پوری کھائیں گی۔

ان کے ویڈیو پیغامات پر پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا اور کہا کہ وہ ایئرپورٹ پر راکھی کا استقبال کرنے آئیں گی۔

راکھی ساونت نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ پاکستانی عوام سے ان کا تعلق گہرا ہے اور ان کے مداح سوشل میڈیا پر انہیں ڈیجیٹل تحفے بھی بھیجتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ پاکستانیوں کا شکر گزار ہیں۔

مزیدخبریں