"شیر افضل میرے وکیل نہیں"،با نی پی ٹی آئی  نے اڈیالہ جیل  انتظامیہ کو آگاہ کر دیا

04:24 PM, 23 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو اپنے وکیل صفائی کے طور پر پیش ہونے سے روک دیا ہے۔ عمران خان نے جیل انتظامیہ اور عدالت کو آگاہ کیا کہ شیر افضل مروت ان کے وکیل نہیں ہیں اور انہیں اڈیالہ جیل میں داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔

عمران خان کی جانب سے تحریری طور پر بھی یہ ہدایات دی گئیں۔ شیر افضل مروت جب اڈیالہ جیل پہنچے اور گیٹ نمبر پانچ سے جیل ڈیوڑھی تک پہنچے تو جیل انتظامیہ نے انہیں واپس بھیج دیا۔

شیر افضل مروت کے جیل پہنچنے کی اطلاع پر عمران خان نے احمد خان بھچر کو فوری طور پر اڈیالہ جیل طلب کر لیا۔

مزیدخبریں