پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025ء کثرت رائے سے منظور کرلیاگیا

پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025ء کثرت رائے سے منظور کرلیاگیا

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025ء کثرت رائے سے منظور کر لیا، جس کے تحت سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلانے پر سخت سزائیں عائد کی گئی ہیں۔

نئی ترامیم کے مطابق، جھوٹی اطلاعات کے پھیلاؤ پر تین سال قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔ یہ بل وفاقی وزیر رانا تنویر نے قومی اسمبلی میں پیش کیا، جس کی منظوری سے پہلے قائمہ کمیٹی نے بھی اس کی توثیق کی تھی۔

پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025ء کے خلاف صحافیوں نے پریس گیلری سے واک آؤٹ کیا۔ صحافی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی، جس میں پی ایف یو جے، اے پی این ایس، سی پی این ای، امینڈ اور پی بی اے شامل ہیں، نے بل کو مسترد کر دیا ہے۔ کمیٹی کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ میں ترامیم صحافی تنظیموں کی مشاورت کے بغیر کی جا رہی ہیں، اور بل کا مسودہ اب تک ان کے ساتھ شیئر نہیں کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں