او جی ڈی سی ایل  کا  خام تیل کی پیداوار میں اہم اضافے کا اعلان 

او جی ڈی سی ایل  کا  خام تیل کی پیداوار میں اہم اضافے کا اعلان 

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے خام تیل کی پیداوار میں اہم اضافہ کا اعلان کیا ہے۔

او جی ڈی سی ایل کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو فراہم کی گئی معلومات کے مطابق، حیدرآباد میں واقع کنر آئل فیلڈ 12 سے خام تیل کی یومیہ پیداوار 1060 بیرل سے بڑھا کر 1820 بیرل کر دی گئی ہے۔ یہ اضافہ کنر آئل فیلڈ 12 میں جیٹ پمپ کی جگہ الیکٹریکل پمپ نصب کرنے کے بعد ممکن ہوا، جس سے یومیہ 760 بیرل پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔

اس کے علاوہ، کنر آئل فیلڈ 6 میں آرٹیفیشل لفٹ سسٹم کے ذریعے خام تیل کی پیداوار دوبارہ بحال کی گئی ہے۔ پانی کی زیادتی کی وجہ سے یہ پیداوار عارضی طور پر بند کر دی گئی تھی، لیکن اب یہ 400 بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔

حیدرآباد کے دونوں آئل فیلڈز سے مجموعی طور پر یومیہ 1160 بیرل اضافی پیداوار حاصل ہوئی ہے۔

مصنف کے بارے میں